ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑمیں شامل

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:28 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ نے لیگ کی سرفہرست ٹیم چرچل برادرس کو ایک دلچسپ مقابلے میں 1-4 سے شکست دے کر آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔

محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑمیں شامل
محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ چمپئن شپ کی دوڑمیں شامل

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرس کے مابین شاندار مقابلہ ہوا، اس دوران میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب رہی۔

محمڈن اسپورٹنگ کے پلیئر ہیرا منڈل نے کھیل کے 16 ویں منٹ میں گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ لیکن پانچ منٹ بعد ہی لوکا ماجسکن نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے چرچل برادرس کو ایک ایک کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 1-1 رہا، وہیں دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم چرچل برادرس کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

وہیں کھیل کے 65 ویں منٹ میں ونی لال بایا چھنگٹے نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 1-2 گول کی سبقت دلائی. کھیل کے 86 ویں منٹ پر پیڈرو مانجی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 1-3 کی اہم سبقت دلائی، اس کے بعد چرچل برادرس کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی کوشش کرتی رہی، لیکن میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے انجوری ٹائم 90+4 ویں منٹ پر پیڈرو مانجی نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی 1-4 سے جیت پر مہر لگادی۔

محمڈن اسپورٹنگ اس جیت کی بدولت 13 میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ چرچل برادرس شکست کے ساتھ 25 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر کھسک آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.