ETV Bharat / state

Election of Vice President: نائب صدر کے امیدوار سے متعلق ممتا بنرجی کی خاموشی چہ معنی دارد، محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم CPIM Md Salim نے کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار جگدیپ دھنکر سے متعلق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی خاموشی معنی خیز ہے اور خفیہ سمجھوتے کی نشاندہی ہے۔ Muhammad Saleem Slam on Mamata Banerjee

Election of Vice President
Election of Vice President
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 2:19 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے صدارتی انتخابات اور نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدواری پر ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شدید تنقید کی. سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار جگدیپ دھنکر بھلے ہی بی جے پی کے امیدوار ہیں لیکن انہیں ترنمول کانگریس کی بھی حمایت حاصل ہے۔ Muhammad Saleem's criticism of Mamata Banerjee

انہوں نے کہا کہ دارجلنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، گورنر جگدیپ دھنکر اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسواس شرما کے مابین جو میٹنگ ہوئی تھی اس کا مقصد کیا تھا. کسی کو معلوم ہے. ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے. دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے۔ Election of Vice President

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کے چند رکن اسمبلی بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور بی جے پی کے چند ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں لیکن میڈیا چینلز ان خبروں کو منظر عام پر نہیں لاتے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں کے لیے ملک سے کانگریس اور لفٹ فرنٹ ہٹاؤ کا ایک ہی نعرہ ہے. میڈیا ان نعروں کو تقویت دیتا ہے. میڈیا بھی ممتابنرجی کو بی جے پی کی اصل اپوزیشن رہنما ثابت کرنے پر آمادہ ہے اور اصل اپوزیشن جماعتوں لفٹ فرنٹ (سی پی آئی ایم ) اور کانگریس کو صفر دکھاتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.