ETV Bharat / state

کولکاتا: مسلم لڑکیوں کی دوسرے مذہب میں شادی، مفتی مجاہد حسین حبیبی کا ردعمل - مسلم رہنماؤں کا مسلمانوں کا دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر بیان

مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے مسلم لڑکیوں کے دوسرے مذہب کے نوجوانوں کے ساتھ شادی کرنے کے واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لڑکیوں کی دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر مفتی مجاہد حسین حبیبی کا رد عمل

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 3:11 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی مسلم لڑکیوں کے دوسرے مذہب کے نوجوانوں کے ساتھ شادی کے خلاف صدائے بلند ہونے لگی ہیں۔ خاص طور پر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مسلسل اس طرح کے واقعات کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ملک و ریاست میں اقلیتی طبقے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مسلم لڑکیوں کی دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر مفتی مجاہد حسین حبیبی کا رد عمل
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کا دوسرے مذہب میں شادی کرنا تشویش کا باعث ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ان واقعات کی خبریں سن کر افسوس ہوتا ہے کہ معاشرے میں کتنی خرابی آگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس خرابی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب ہیں۔ ہم معاشرے کی نئی نسل کے بڑھتے ہوئے قدم کو قابو میں نہیں رکھ سکے۔ مفتی مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ والدین کو اپنی اپنی بچیوں کے اسلامی تعلیمات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں مزید راستہ بھٹکنے سے بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:مسلمانوں کے تعلیمی اور رہائش مسائل کچھ حد تک حل ہوئے ہیں: مجاہد حسین

انہوں نے کہا کہ گارجین حضرات کو اپنی اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان میں بیداری پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔ بیشتر گارجین حضرات خود دینی تعلیمات اور نماز سے دور ہیں۔ پہلے انہیں نماز اور اسلامی تعلیمات کو زندگی کا اہم حصہ بنانے کی کوشش کرنی پڑے گی اسے ہی دیکھ کر لڑکیوں اور لڑکوں میں اس حوالے سے دلچسپی پیدا ہوگی اور وہ برائی سے بھی دور ہوں گے۔

مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور سماج کی دوسری اہم شخصیات کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ پہلے ہی کافی نقصان ہوچکا ہے۔ ان نقصانات پر قابو پانے اور اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے. اس کے لئے تمام لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.