کولکاتا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اتوار کی آدھی رات کو ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ بلقس بانو اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کیس کے 11 ملزمان میں سے ایک کو گجرات میں بی جے پی کے دو لیڈروں کے ساتھ ایک سرکاری تقریب میں اسٹیج پر دیکھا گیا تھا۔ بی جے پی ایم پی جسونت سنگھ بھاور اور ان کے بھائی، لمکھیدر کے ایم ایل اے شیلیش بھاور کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہوئی ہے۔
-
Bilkis Bano's Rapist Shares Stage With Gujarat's BJP MP, MLA.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
I want to see these monsters back in jail & the key thrown away. And I want this satanic government that applauds this travesty of justice voted out. I want India to reclaim her moral compass. pic.twitter.com/noaoz1c7ZW
">Bilkis Bano's Rapist Shares Stage With Gujarat's BJP MP, MLA.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) March 26, 2023
I want to see these monsters back in jail & the key thrown away. And I want this satanic government that applauds this travesty of justice voted out. I want India to reclaim her moral compass. pic.twitter.com/noaoz1c7ZWBilkis Bano's Rapist Shares Stage With Gujarat's BJP MP, MLA.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) March 26, 2023
I want to see these monsters back in jail & the key thrown away. And I want this satanic government that applauds this travesty of justice voted out. I want India to reclaim her moral compass. pic.twitter.com/noaoz1c7ZW
رکن پارلیمان مہوا موئترا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما بلقس بانو کیس کے مجرم شیلیش بھٹ کے ساتھ کسی منصوبے کے افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گجرات حکومت کی 1992 کی 'ایمنسٹی پالیسی' کے تحت گذشتہ سال یوم آزادی پر اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے 11 قصورواروں کو رہا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Shatrughan Sinha on Rahul راہل گاندھی کی رکنیت کی منسوخی سے اپوزیشن کو فائدہ ہوگا، شتروگھن سنہا
مہوا موئترا نے حکمراں بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے ٹھگوں کی حمایت کرنے والی پارٹی کو ووٹ نہ دیں اور انہیں اقتدار سے بے دخل کریں۔ کرشنا نگر سے رکن پارلیمان نے لکھا کہ میں ان شیطانوں کو دوبارہ جیل میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ جیل کی چابی دوبارہ کبھی نہیں ملنی چاہیے۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو دھوکہ دینے والی اس حکومت کو سبق سکھایا جائے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مزید لکھا کہ بھارت کے لوگوں کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ جہاں خواتین محفوظ نہیں ہوں وہاں مخالفت اور احتجاج ضروری ہے۔