ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کی عرضی خارج

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 12:44 PM IST

ترنمول لانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مترا کی شہریت ترمیمی بل سے متعلق  سماعت جلد کرنے کی عرضی کو سپریم  کورٹ نے خارج کردیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کی عرضی خارج
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کی عرضی خارج

مغربی بنگال کے ندیا ضلع سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مترا کی شہریت ترمیمی بل سے متعلق سماعت جلد کرنے کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبدے کی بینچ نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مترا کی شہریت ترمیمی بل سے متعلق جلد سماعت کرنے کی عرضی کویہ کہتے ہوئے خارج کردیا ہے کہ عرضی پرجلد سماعت نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرضی پر سماعت سے قبل اسے منوٹرینگ افسر کے پاس بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ مونٹرینگ افسر کے جائزے کے بعد ہی اس پر سماعت ہو سکتی ہے ۔

چیف جسٹس ایس اے بوبدے کے مطابق عرضی پر سماعت میں جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے اس کا جائزہ لیا جائے ۔ اگر عرضی سماعت کے لا ئق ہو گی تواس پر ضرور سماعت کی جا ئے گی ۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مترا نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل کی معیاد پر سماعت کے لیے عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس پر جلد سے جلد سماعت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں لوگوں کی درپیش پریشانیوں کا خیال ہے ۔ اس لیے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔ مرکزی حکومت کی ایک غلط پالیسی کی وجہ سے پورے ملک کے لوگ غیرمعینہ مدت کے لیے پریشانی اور دشواری میں مبتلا ہوجائیں گے ۔یاپھر یوں کہا جائے کہ کبھی نہ ختم ہونے والی پریشانی ۔

مہو امترا کے وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جلد سماعت کرنے سے انکار نہیں کیا ہے بلکہ عرضی کی باریکی کاجائزہ لینے کے لیے اسے مونیٹرینگ افسر کے پاس بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مشورے پر عمل کرییں گے اور اپنی عرضی کو مونٹرینگ افسر کے پاس بھیجیں گے اور انتظار کریں گے کہ عرضی پر سماعت کب ہو تی ہے۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.