ETV Bharat / state

مودی اور شاہ کے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں :کلیان بنرجی - mp kalyan banerjee

ریاست مغربی بنگال کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان وکیل کلیان بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس لیے وہ بنگال کی تعریف کرتے ہیں۔

کلیان بنرجی
کلیان بنرجی
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 8:45 PM IST

مغربی بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ہگلی ضلع کے شری رام پور حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان وکیل کلیان بنرجی نے کہا کہ بنگال کی سرزمین نے بے شمار عظیم شخصیات کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں رہنے والے لوگوں کو اس کا پورا علم ہے۔

اس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کلیان بنرجی نے کہا کہ آئندہ برس انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے بی جے پی کے تمام رہنماوں کو بنگال کی یاد آرہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ کولکاتا ہائی کورٹ کے پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانےکے فیصلے پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے وہ اپنے علاقوں میں تہوار منائیں۔

لوگوں کو کولکاتا جانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے شمالی بنگال کے کئی پنڈالوں کا ورچوئل افتتاح کیا تھا۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور ان کی مخالفت شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.