ETV Bharat / state

MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem: رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی محمد سلیم پر تنقید

author img

By

Published : May 16, 2022, 1:51 PM IST

رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے محمد سلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کہاں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہے۔ MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem

رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی محمد سلیم پر تنقید

کولکاتا: مغربی بنگال میں چند مہینوں کے بعد ہونے والے پنچایت انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور پکڑنے لگی ہے. سیاسی سرگرمیاں بھی کافی تیز ہو گئی ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پنچایت انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پرعزم ہیں. اسی درمیان رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے محمد سلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کہاں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہے۔ MP Dilip Ghosh Criticizes Muhammad Saleem

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال کے لوگ محمد سلیم کی باتیں کیوں سنیں گے. ان کی پارٹی خود تمام انتخابی میدان میں صفر پر آل آؤٹ ہو جاتی ہے. جب پارٹی ہی نہیں بچی ہے تو پھر اس کی بات کیوں سنی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان سیاسی اتحاد کی بات ہے تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے. ناکام پارٹیوں کے اتحاد کو ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ہے. گزشتہ تمام کو ایک بھی کامیابی نہیں ملی ہے. لوگ ان کی اہمیت کرکے اپنا قیمتی ووٹ کیوں برباد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے مطابق بنگال میں تشدد کی سیاست کے لئے کانگریس اور سی پی آئی ایم دونوں ذمہ دار ہیں. ترنمول کانگریس اس روایت کو آگے لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ترنمول کانگریس کے انگنت وزراء اور رہنما بدعنوانی کے معاملے پھنسیں گے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی جب اپنے وزراء اور رہنماؤں کو قابو میں رکھ نہیں پاتی ہیں تو ریاست کیا چلائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.