ETV Bharat / state

MP Arjun Singh Visits Furfura Sharif: ارجن سنگھ کی فرفرہ شریف میں حاضری

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 10:12 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف میں حاضری دی۔Arjun Singh Visits Furfura Sharif

ارجن سنگھ کی فرفرہ شریف میں حاضری
ارجن سنگھ کی فرفرہ شریف میں حاضری

مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دل بدل کا کھیل دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کھیل کے پہلے راؤنڈ میں بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو خودسپردگی پر مجبور کر دیا تھا۔ دل بدل کے دوسرے راؤنڈ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی بی جے پی پر زبردست گرفت بن گئی ہے۔ یکے بعد دیگرے کئی رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں جن میں رکن پارلیمان ارجن سنگھ سب سے بڑا نام ہے۔Arjun Singh Visits Furfura Sharif

گزشتہ ماہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نےعالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف میں حاضری دی۔ رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے زیارت گاہ فرفرہ شریف میں حاضری دینے کے لئے پہنچے تو پیرزادہ قاسم صدیقی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ارجن سنگھ کی فرفرہ شریف میں حاضری

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee's Advice to her Party Leaders:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزراء کو اندرونی معاملات پر خاموش رہنے کا مشورہ

رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور پیرزادہ قاسم صدیقی کے درمیان ریاستی و قومی سطح کے کئی اہم موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیرزادہ قاسم صدیقی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ وہ اکثر و بیشتر زیارت کے لئے فرفرہ شریف کے دورے پر آتے رہتے ہیں۔تمام پیرزادوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ یہاں آنے کے بعد دل کو سکون ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں رہنے والے لوگوں سے ذاتی تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کی بنیاد پر انہیں جیت ملی اور مستقبل میں تمام مذاہب کے لوگ ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بیرکپور پارلیمانی حلقہ ایک جوٹ صنعتی خطہ ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ انہیں مذہب سے کم روزگار سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ اور ہمارے پاس تمام مذاہب کے لوگوں کی اہمیت مساوی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.