بہرامپور، مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی اگنی پتھ اسکیم پر خاموشی پر زبردست تنقید کی ہے. رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری mp adhir ranjan chowdhury نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے. کانگریس کی قیادت والی راجستھان کی حکومت نے پہلے کابینہ کی میٹنگ میں اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کے لیے قرار پاس کیا. اس کے بعد وہاں کی اسمبلی میں قرار داد لانے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ Challenge to CM Mamata Banerjee Against Agnipath
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کیا ہو رہا ہے. وزیراعلیٰ ممتابنرجی کہتی ہیں کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے نام پر کیڈر تیار کر رہی ہے. Mamata on Agneepath۔ کیڈروں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کی بات کہی. لیکن آپ نے اس اسکیم کو روکنے کے لیے کیا کیا.
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اگنی پتھ منصوبے کو واپس لینے کے لیے کابینہ کی میٹنگ ابھی تک نہیں بلائی اسمبلی میں اس اسکیم کے خلاف قرارداد پاس کرنے سے متعلق کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آپ (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ) نے اس منصوبے کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا لیکن بیان بازی سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ضرور کی ہے۔
کانگریسی رہنما کے مطابق مغربی بنگال میں بھی کانگریس کے کارکنان اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج و مظاہرہ کریں گے کیونکہ ہماری پالیسی واضح ہے آپ کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا کو چاہیے کہ اسمبلی میں اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کے لیے قرار پاس کرائے۔ انہیں اس کے بعد وہاں کی اسمبلی میں قرار داد لانے کے منصوبہ کا اعلان کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: