ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee گاندھی جینتی پر دہلی میں ترنمول کانگریس کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے 2اکتوبر کو دہلی میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے حقوق کےلئے ہم دہلی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 5اگست بنگال میں بے جے پی لیڈروں کہ گھروںکا محاصرہ کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 8:17 PM IST

گاندھی جینتی پر ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں دہلی میں ترنمول کانگریس دھرنا دے گی

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ سینئر بزرگ لیڈروں کے گھروں کا محاصرہ نہیں کیا جائے گا۔یہ محاصر صبح 10سے شام 6بجے تک جاری رہے گا۔بی جے پی لیڈراس دن باہر نہیں جاسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی عوام کو گمراہ کرکے ترنمول کو کمزور کرنے کا سوچتا ہے، تو وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خالص لوہا ہیں ۔لوہا جتنا جلتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال بھارت ہے اور بھارت کو کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے نائب صدر سبرتو بخشی ریلی کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی 1993 کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سڑکوں پر تصویری ووٹر کارڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ جمہوریت جیت گئی۔ لوگوں نے ممتا بنرجی کو تیسری بار وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے 21 جولائی کی ریلی کی صبح ٹویٹ کیا۔ کہ یوم شہدا ہمارے دلوں میں بے شمار جذبات کو ابھارتا ہے۔ آج بنگال کے ان 13 بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے ظالم طاقتوں کے خلاف لڑنے اور جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان سے متاثر ہو کر میں ایک انصاف پسند معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:Shaheed Diwas کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج

خیال رہے کہ 1993میں ممتا بنرجی کی قیادت میں کانگریس کے یوتھ ونگ کی ریلی میں فائرنگ میں 13کانگریسی کارکنان کی موت ہوگئی تھی ۔ممتا بنرجی اس ریلی کی قیادت کررہی تھیں ۔چناں چہ 1999میں ترنمول کا نگریس کی تاسیس کے بعد ممتا بنرجی ہر سال 21جولائی کو شہید دیوس کے نام سے ریلی کرتی ہیں ۔جس میں ریاست بھر سے لاکوں افراد شرکت کرتے ہیں۔کل ہی ہزاروں افراد بنگال کے مختلف علاقے سے کولکاتا پہنچ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.