ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee To Skip ED Summon ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے آج واضح کردیا ہے کہ وہ 3اکتوبر کو ای ڈی کے سمن پر پیش نہیں ہوں گے۔ دراصل 2 اور 3 اکتوبر کو ترنمول کانگریس کا دہلی میں احتجاجی پروگرام ہے اور ابھیشیک بنرجی اس کی قیادت کرنے والے ہیں۔ ای ڈی کے ذریعہ بنرجی کو 3 اکتوبر کو سمن جاری کئے جانے پر ترنمول کانگریس نے انتقامی کارروائی اور ابھیشیک بنرجی کو خوف زدہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ابھیشیک بنرجی کا 3اکتوبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہونے کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 7:47 PM IST

کولکاتا:مغربنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کو انڈیا اتحاد کے کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ کے دن ہی ای ڈی نے طلب کیا تھا۔اس موقع پر ابھیشیک بنرجی نے میٹنگ میں شرکت کرنے کے بجائے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔وہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ جانچ میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔اس لئے جب بھی ای ڈی نے انہیں طلب کیا ہے وہ پیش ہوئے ہیں ۔اس مرتبہ انہوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے پارٹی پروگرام میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی مہینے 13ستمبر کو ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی سے طویل پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

  • The fight against the deprivation of WB and its rightful dues shall persist regardless of the obstacles. No force on Earth can hinder my dedication to fight for the people of WB and their fundamental rights. I'll b in Delhi joining the protest on Oct 2nd & 3rd.

    STOP ME IF U CAN!

    — Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ای ڈی کے سمن نوٹس موصول ہونے کے بعد، ابھیشیک بنرجی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا تھا کہ ترنمول کانگریس کا 3 اکتوبر کو دہلی میںمرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومت کے فنڈ کو روکے جانے کے خلاف احتجاجی پروگرام ہے۔اس لئے وہ 2اور3اکتوبر کو اس میںمصروف ہیں ۔ممتا بنرجی بھی اس میں شرکت کرنے والی ہیں ۔مگر ای ڈی نے یہ جانتے ہوئے انہیں 3اکتوبر کو ہی طلب کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی آج بھی ایکس ہینڈل پر اس کے بارے میں ٹوئیٹ کیاکہ مغربی بنگال کو جس طرح سے محروم کیا جا رہا ہے،بنگال کے حصے کی رقم جاری نہیں کی جارہی تھی ۔اس کی وجہ سے بنگال کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ہم نے بنگال کے عوام کی لڑائی کو دہلی تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لئے اس راہ میں آنے والی کسی بھی روکاوٹ کو ہم خاطر میں نہیں لائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں؛Mamata Banerjee دہلی مارچ میں بنگال کے عوام سےشرکت کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اپیل

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو مجھے مغربی بنگال کے عوام کے حقوق کی لڑائی میں شامل ہونے سے روک سکتی ہے۔ میں 2 اور 3 اکتوبر کو دہلی میں احتجاجی پروگرام میں شامل ہوں گا۔ اگر تم روک سکتے ہو تو اسے روک دو!۔اس سے پہلے ابھیشیک کو نوجوا یاترا کے دوران بھی طلب کیا گیا تھا۔ انہوںنے یاترا کے دوران ہی جانچ ایجنسی کا سامنا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.