ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee سی پی ایم کو اپوزیشن اتحاد پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے :ابھیشیک بنرجی - عام انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیاں

سی پی آئی ایم نےاپوزیشن اتحاد کی رابطہ کمیٹی کا حصہ نا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی آئی کے اس فیصلے کو لے کر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کڑی تنقید کی ہے۔

سی پی ایم کو اپوزیشن اتحاد پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے :ابھیشیک بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 7:58 PM IST

کولکاتا: عام انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہیں ہیں۔بی جے پی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی درمیان سی پی ایم نے اتحاد انڈیا کی رابطہ کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے پولٹ بیورو کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ سی پی آئی ایم مستقبل میں رابطہ کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گی۔ سی پی ایم کے اس فیصلے پر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ سی پی آئی ایم واضح طور پر بتا سکتی ہے کہ سی پی آئی ایم کی پوزیشن کیا ہے۔

یہ ان کا فیصلہ ہے کہ سی پی آئی ایم کیا کرے گی یا دوسری پارٹی بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لیے کیا کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہے۔ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف لڑنے کی ہم ہمیشہ دعوت دیتے رہے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران پانچوں پارلیمنٹ میں موجود رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ پیر سے جمعہ تک پارلیمنٹ کے تمام اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:parliament special session 2023 کانگریس کا حکمراں جماعت سے خواتین ریزرویشن بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ

خصوصی اجلاس کے حوالے سے اتوار کو آل پارٹیز میٹنگ ہوئی۔ ترنمول کی جانب سے پارٹی کے راجیہ سبھا لیڈر ڈیرک اور برائن اس میٹنگ میں موجود تھے۔ انڈیا الائنس کا مطالبہ ہے کہ خواتین کے ریزرویشن بل کو خصوصی اجلاس میں لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.