ETV Bharat / state

کھیلا ہوبے نعرے کو عوام کی حمایت حاصل لیکن اپوزیشن کی تنقید - اردو نیوز کولکاتا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے مقابلے کے ساتھ ساتھ دیواروں پر سیاسی نعرے بازی لکھنے کی جنگ جاری ہے۔

most famous political slogan khela hobe in west bengal assembly election
کھیلا ہوبے نعرے کو عوام کی حمایت حاصل لیکن اپوزیشن کی تنقید
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 9:49 AM IST

Updated : Mar 14, 2021, 10:14 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اقتدار پر قبضہ جمانے کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اپنی اپنی طرف سے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ایک طرف سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لئے زور آزمائی جاری ہے تو دوسری طرف دیواروں پر سیاسی نعرے بازی اور تصاویر کی بدولت ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 میں ایک نعرہ ایسا ہے جو نہ صرف مغربی بنگال بلکہ پورے ملک میں اپنی منفرد شناخت بنا چکا ہے۔

یہ نعرہ ریموٹ ضلع بیربھوم سے شروع ہوا۔ ترنمول کانگریس ضلع صدر اور رکن اسمبلی انو برتا منڈل نے سب سے پہلے یہ نعرہ لگایا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لوگوں کی زبان تک پہنچا۔

یہ نعرہ ہے 'کھیلا ہوبے، کھیلا ہوبے، آہی ماٹی تے کھیلا ہوبے، لوڑتے لورتے، لڑائی کورے جیتتے ہوبے(بنگلہ زبان) کھیل ہوگا، کھیل ہوگا، اسی سرزمین سے کھیل شروع ہو گا، جدوجہد جدوجہد، لڑائی کرکے فتح حاصل کرنی ہوگی (ترجمہ اردو)۔

اپوزیشن پارٹی خاص طور پر ہی جے پی نے اس نعرے کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے اس نعرے کو عوام مخالف قرار دیا تھا، لیکن ترنمول کانگریس نے اس کھیلا ہوبے نعرے کو پارٹی کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے استعمال کرنے کی بات کہی تھی۔

اس ضمن میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ نعرے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس کی مخالفت بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلا ہوبے نعرہ اب نہ صرف سیاسی رہنما لگاتے ہیں بلکہ عام لوگوں، نوجوانوں اور بچے بچے کی زبان پر ہے۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان ایسی ایسی نعرہ بازی کرتے ہیں جس کو لے روز ہنگامہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو لوگ کھیلا ہوبے نعرہ بازی کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کی مخالفت نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ اس میں مخالفت کرنے والی ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سی پول کی سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت کی سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سی پول کی سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت کی سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294 میں سے 211 سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔

مزید پڑھیں:

سیشیر ادھیکاری کے وائرل ویڈیو پر ترنمول کانگریس رہنما کا در عمل

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کے جوانوں کی بوٹ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2021, 10:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.