کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے کولکاتا کے تاریخی شہر میٹیابرج سمیت تمام اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر حسب روایت مجالس کا اہتمام کیا گیا۔نواب واجد علی شاہ کی نگری میٹیابرج کے تمام امام باڑوں میں مجالس اورخصوصی محفل ذکر کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ، شمالی24 پرگنہ اور ہاوڑہ میں محرم الحرام کے موقع پر مجالس ،جلسہ و جلوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقوں کمرہٹی،ٹیٹا گڑھ،گارولیا ٹاون وغیرہ میں اس موقع پر ذکر شہادت کا اہتمام کیا گیا۔
گارولیا ٹاون میں ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے موقع پر تعزیوں کے ساتھ جلوس نکالے گئے جس میں بڑی تعداد کیں لوگوں نے شرکت کی۔سماجی کارکن اور کاونسلر مقصود حسن نے کہاکہ کورونا کے منحوس سائے سے ابھرنے کے بعد اب تمام تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Moharram Processions in Meerut میرٹھ کے عبداللہ پور میں تاریخی جلوس اور ذوا لجناح برآمد
کاونسلر مقصود حسن نے کہاکہ محرم کے موقع پر تعزیہ کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پگڑی باندھنے کا رسم بھی ادا کیا جا رہا ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔بڑی عیدگاہ میں عام لوگ ادب و احترام کے ساتھ فاتحہ خوانی میں شامل ہوئے۔