ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting: محمڈن اسپورٹنگ کا سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے کا والہانہ استقبال

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 2:45 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کے اہلکار سیزن 23-2022 کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ نے سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے کا والہانہ استقبال کیا۔ Senegalese star footballer Ousmane NDiaye

محمڈن اسپورٹنگ کا سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے کا والہانہ استقبال

کولکاتا: تاریخ ساز فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے کا آج کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میں سوا سو سال قدم ملی کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کے اہلکار سیزن 23-2022 کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ Mohammedan Sporting welcome senegalese

footballer Usman N dye at Kolkata airport

اسی درمیان کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سینیگال کے اسٹار فٹبالر عثمان این دائے کا والہانہ استقبال کیا گیا. اس موقع پر کلب کے شیدائی بھی موجود تھے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب ذرائع کے مطابق عثمان این دائے سینیگال کی جونئیر قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سینیگال کے علاوہ افریقی ممالک کے چند بہترین کلبوں میں بھی کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ عثمان این دائے کی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم میں شمولیت سے ہماری ٹیم مضبوط ہو گی اور مستقبل کے اہم مقابلوں میں ہماری کامیابی کا بھی حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عثمان کی پریکٹس دیکھی جائے گی اور اس کے بعد ان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کے بارے میں اہم فیصلے لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی بنیاد 1891 میں ڈالی گئی تھی۔ محمڈن اسپورٹنگ واحد ملی کھیل ادارہ ہے جس نے برطانوی فوجی فٹبال کلبوں کو بھارت کی آزادی سے قبل بھارتی سرزمین پر شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.