ETV Bharat / state

New Football Sub-Committee of Mohammedan Sporting: محمڈن اسپورٹنگ کی نئی فٹبال سب کمیٹی تشکیل - محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ

محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ ہم خطاب جیتنے سے ایک قدم دور رہ گئے۔ ہو سکتا ہے اس مرتبہ ہماری تیاریوں میں تھوڑی کمی رہ گئی ہو لیکن اگلی مرتبہ ہم اس سے بھی بہتر تیاری کے ساتھ چمپین شپ کی دوڑ میں دوبارہ واپس لوٹ کر آئیں گے۔ Mohammedan Sporting Forms New Football Sub-Committee

محمڈن اسپورٹنگ کی نئی فٹبال سب کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : May 20, 2022, 6:55 PM IST

آئی لیگ 22-2021 سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ نے اگلے سیزن کے لئے نئی فٹبال سب کمیٹی کی تشکیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کے مشہور اور تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے اگلے سیزن 23-2022 میں مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کے ارادے سے تیاری شروع کر دی ہیں۔ Mohammedan Sporting Forms New Football Sub-Committee

محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ نے اگلے سیزن 23-2022 کے لئے 10 لوگوں پر مشتمل نئی فٹبال سب کمیٹی کی تشکیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ ہم خطاب جیتنے سے ایک قدم دور رہ گئے۔ ہو سکتا ہے اس مرتبہ ہماری تیاریوں میں تھوڑی کمی رہ گئی ہو لیکن اگلی مرتبہ ہم اس سے بھی بہتر تیاری کے ساتھ چمپین شپ کی دوڑ میں دوبارہ واپس لوٹ کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فٹبال سب کمیٹی میں نئے اور پرانے یعنی تجربہ کار اور نئے دونوں لوگوں کو جگہ دی گئی ہے تاکہ مثبت مشورے کی مدد سے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم بنائی جا سکے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی نئی فٹبال سب کمیٹی اس طرح ہے۔

امیرالدین بابی (صدر)دانش اقبال (جنرل سیکرٹری ) محمد قمرالدین (سنئر نائب صدر ) دیپک کمار سنگھ (ڈائریکٹر، بنکرہل کمپنی، چئیرمین، فٹبال سب کمیٹی ) دیپندو بسواس (فٹبال سیکرٹری) کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی لیگ کے فائنل میں گوکلم کیرالہ ایف سی کے ہاتھوں شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کو دوسرے مقام پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.