ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا چمپیئن - بھارتی فٹبال میدان میں جلوہ گیر

غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دے کر چالیس برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

mohammedan-sporting-club-champion-calcutta-football-league-after-41-years
محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا چمپیئن
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 9:01 PM IST

Updated : Nov 23, 2021, 6:09 PM IST

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیل کی شروعات کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔

ویڈیو
کھیل کے تیسرے منٹ پر ہی غیر ملکی فٹبالر جوزف مارکوس نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلانے میں کامیاب رہے۔محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف ٹیم پر پے در پے حملے کیے لیکن سبقت دگنی کرنے میں ناکام رہی۔ ریلوے ایف سی کی جانب سے چند بھی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن اسکور برابر نہ ہوسکا۔دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ برصغیر میں بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی فوجی فٹبال ٹیم کو کھیل کے میدان میں شکست دینے والا واحد کلب ہے۔ سنہ1881 میں بھارتی فٹبال میدان میں جلوہ گیر ہونے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ 1981 کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے پہلی مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔ کلب انتظامیہ، کھلاڑی اور شیدائی اس کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 23, 2021, 6:09 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.