ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021 فائنل، محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر میچ منسوخ - mohammedan sporting and tollygunge cfl match

ڈورنڈ کپ 2021 فائنل کی تیاریوں میں مصروف محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 نے آج کھیلے جانے والا میچ منسوخ کر دیا ہے۔

ڈورنڈ کپ 2021 فائنل، محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر میچ منسوخ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:06 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 9:41 PM IST

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال شاخ) کے مطابق تاریخی شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے ٹالی گنج اگرامی کے خلاف کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں آج میچ کو اگلی تاریخ تک منسوخ کرنے کی درخواست آئی تھی۔

آئی ایف اے (انڈین فٹبال ایسوسی ایشن) نے محمڈن اسپورٹنگ کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے آج کے میچ کو اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیموں کے درمیان کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں ہونے والا میچ 30 ستمبر کے بجائے اب 6 اکتوبر کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے مطابق ان کی ٹیم ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں پہنچی ہے اور اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ خطابی معرکہ سے قبل اس طرح کے میچ کھیل کر کوئی خطرہ مولنا نہیں چاہتے ہیں۔سیاہ سفید جرسی والی تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے پاس برسوں بعد ایک بار پھر دنیائے فٹبال کے قدیم ترین مقابلہ ڈورنڈ کپ کے خطاب پر قبضہ جمانے کا سنہرا موقع ہے۔

واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو شکست دے کر خطابی معرکہ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جہاں اس کا آئی ایس ایل کی مضبوط ترین ٹیم ایف سی گوا سے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔

Last Updated : Sep 30, 2021, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.