ETV Bharat / state

Mohammedan SC in Durand Cup Semifinal محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ کے سیمی فائنل میں

ابوالا داودا کے دوگول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے آئی ایس ایل کی ٹیم کیرالہ بلاسٹرس کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2020 کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ شیدائیوں نے ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر جم کر جشن منایا۔ Mohammedan SC Durand Cup Semifinal

محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ  کے سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 9:32 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2022 کے پہلے کوارٹرفائنل (ناک آوٹ راونڈ)میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور کیرالہ بلاسٹرس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ Mohammedan SC Qualify For Durand Cup Semifinal After Beating Kerala Blasters

دونوں ٹیموں نے شاندار انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف سبقت بنانے کی کوشش کی۔دونوں جانب سے پے در پے حملے کئے گئے۔ کھیل کے17 ویں منٹ پر شیخ فیض نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک کیرالہ بلاسٹرس ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہر کیا ۔محمڈن اسپورٹنگ ایک طرف اپنی سقت میں اضافہ کرنے کے ارادے سے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی دوسری طرف کیرالہ بلاسٹرسز میچ میں واپس آنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کاسہارا لیا۔ کھیل کے58 ویں منٹ پر شیخ فیض کے پاس ابوالا داود ا نے حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کو چکما دیتے ہوئے گیند کوجال میں ڈال کرمحمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر سے آگے کردیا۔بھارت کی سرزمین پرداودا کایہ پہلا گول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:T20 World Cup رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

کھیل کے84 ویں منٹ پر ابوالا داودا نے ابھیشیک کے پاس پر ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کوتین صفر کی ناقابل شکست سبقت دلانے میں اہم رول اداکیا۔داودا کا اس میچ میں دوسرا گول تھا۔ کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ تین صفر کی سبقت برقراررکھتے ہوئے کیرالہ بلاسٹرس کو شکست دے کر ڈورنڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.