ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting Storm Into Knock Out Round محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں - کیشور بھارتی اسٹیڈیم

محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین ائرفورس کی ٹیم کوایک دلچسپ اورسنسنی خیزمیچ میں 0-2 گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2022 کے ناک آوٹ راونڈ میں شاہانہ اندازمیں داخلہ حاصل کرلیا۔ محمڈن اسپورٹنگ گروپ اے کے تینوں میچوں میں جیت ملی ہے۔ Mohammadan Sporting Storm Into Knock Out Round

محمڈن اسپورٹنگ ڈورنڈ کپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 8:25 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 9:30 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلو میٹر کی دوری پر ای ایم بائی پاس کے قریب واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2022 کے گروپ اے میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اورانڈین ائرفورس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کا یہ تیسرا میچ تھا ۔Mohammadan Sporting Storm Into Knok Out

محمڈن اسپو رٹنگ اور انڈین ائرفورس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا اور شروعات سے ہی ایک دوسرے پربرتری بنانے کی کوشش کی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔ کھیل کے 38 ویں منٹ پر عثمان این دائے نے گول کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول اداکیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک انڈین ائرفورس نے ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-1 رہا۔

Mohammadan Sporting Storm Into Knok Out Round

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کوملا۔ جہاں ایک طرف محمڈن اسپورٹنگ سبقت میں اضافہ کرنے کے ارادے سے پے در پے حملے کئے دوسری طرف انڈین ائرفورس نے اسکور برابرکرنے کی بھر پورکوشش کی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملہ کئے ۔

کھیل کے 87 ویں منٹ پر راہل پاسوان نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔انڈین ائرفورس کھیل کے اختتام تک میچ میں واپس آنے کی جدوجہد میں مصروف رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA Lifts Suspension of AIFF فیفا نے اے آئی ایف ایف سے عائد پابندی ہٹائی، انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا

محمڈن اسپو رٹنگ نے 0-2 کی سبقت برقراررکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ 2022 کے گروپ اے میں مسلسل تیسری جیت درج کی۔اس جیت کی بدولت محمڈن اسپو رٹنگ تین میچوں میں 6 پوائنٹ کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر رہی۔ محمڈن اسپو رٹنگ گروپ چمپئن کی حیثیت سے ڈورنڈ کپ 2022 کے ناک آوٹ راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کی مسلسل تیسری جیت پر سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کے شیدائیوں نے کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں جم کر حشن مایا ۔

Last Updated : Aug 27, 2022, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.