میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر مہمان ٹیم ایزوال ایف سی کے خلاف یہ حکمت عملی پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی۔
کھیل کے 16 ویں منٹ پر آر مالسواما تلنگا نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
ایک صفر سے بچھڑنے کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی. پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 1-0 رہا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنا اپنا دبدبہ قائم کرنے کی کوشش کی۔
کھیل کے 64 ویں منٹ پر ایل فبائی نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو دو صفر سے آگے کر دیا۔
سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اس صدمے سے ابھر پاتی کہ تین منٹ بعد ہی للن سنگا نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو تین صفر کی بڑی سبقت دلائی۔
کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن حریف ٹیم کے خلاف اس کی ایک نہ چلی۔
مہمان ٹیم ایزوال ایف سی نے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں تین صفر سے میچ جیت کر لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہی۔
اس شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ آٹھ میچوں میں دو جیت، دو شکست اور چار ڈرا کی بدولت دس پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایزوال ایف سی 12 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ راؤنڈ گلاس پنجاب (15 پوائنٹ )، رائیل کشمیر ایف سی (14پوائنٹ ) اور چرچل برادرس (13 پوائنٹ ) کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔
آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو ایک اور شکست کا سامنا - ایزوال ایف سی
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایزوال ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کو ایزوال ایف سی کے ہاتھوں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں تین - صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔