ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب

محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کے درمیان سپر6 مرحلے میں کھیلا گیا میچ 1-1 گول کی برابری پرختم ہوا۔ میچ کے ڈرا ہونے کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم غیرمفتوح ریکارڈ کے ساتھ مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لئگ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ۔Mohammadan Sporting

محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب دفاع کرنے میں کامیاب

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:31 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ نے کلکتہ فٹبال لیگ2022 کے خطاب پر ایک بار پھر قبضہ کرلیا۔سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے80 سال بعد مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کے خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔Mohammadan Sporting Defend Calcutta Football League Title

محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب دفاع کرنے میں کامیاب

بھارت کی آزادی سے قبل 1942 میں بلیک پینتھرس کے نام سے مشہور محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے مسلسل چار مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کے خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔1942 کے بعد 80 برسوں میں یہ کلب پہلی مرتبہ مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ چمپئن بنا۔

محمڈن اسپورٹنگ کی مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کے خطاب جیتنے پر کیشور بھارتی اسٹئڈیم میں کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ شیدائیوں نے بھی جم کر جشن منایا۔

اس سے قبل کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایمامی ایسٹ بنگال کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی مقابلہ ہوا۔

کھیل کے 35 ویں منٹ پر ویوک نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کے درمیان دلچسپ مقابلے کا سلسلہ جاری رہا ۔ایسٹ بنگال کی ٹیم اپنی سبقت میں مزید اضافہ کرنے کے ارادے سے حریف مسلسل حملہ کرتی رہی ۔

دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کے لئے اپجی پوری طاقت جھونک دی۔ محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کی وجہ سے حریف ٹیم دباو میں آگئی۔

کھیل کے انجوری ٹائم 2+90 ویں منٹ پر فیصل الرحمن نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ناصرف ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا بلکہ اپنی ٹیم کو غیرمفتوح ریکارڈ کے ساتھ کلکتہ فٹبال لیگ چمپئن بننے میں بھی اہم رول ادا کیا۔Mohammadan Sporting Defend Calcutta Football League Title

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.