سلی گوڑی: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع جلسہ و جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے زبردست بیان بازی جاری ہے۔ سلی گوڑی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ بدعنوان رہنماؤں اور شرپسندوں کو لے کر ترنمول کانگریس کی تشکیل دی گئی تھی۔ اسی وجہ سے پارٹی کے بیشتر رہنما بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ Mohammad Salim Alleges RSS Extended Financial Support To Form TMC
مزید پڑھیں:Mohammad Salim مغربی بنگال میں بدعنوانی معاملات کے تار ایک دوسرے سے جڑے ہیں
محمد سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل آل انڈیا کانگریس کو توڑ کر ترنمول کانگریس پارٹی بنائی گئی ہے۔ آر ایس ایس کے پیسوں سے کانگریس کو توڑا گیا تھا۔ اس کے لئے آر ایس ایس نے پانی کی طرح پیسہ بہایا تھا۔ سلی گوڑی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے مغربی بنگال کے لوگوں سے اپیل کہ وہ صاف شفاف کردار کے لوگوں کو ووٹ کریں تاکہ ووٹ دینے کے بعد پچھتانا نا پڑے۔ آج مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بدعنوانی، قتل و غارت کا جو ماحول پیدا کر رکھا ہے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی تقسیم، سی اے اے، این آر سی اور این پی آر سیاسی سازش کا حصہ ہے۔ عام لوگوں کو ان سب سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ Mohammad Salim Alleged RSS Help Financial Support To Form TMC