مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران ہفتے کی دیر رات انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کی نئی فہرست کے مطابق کلکتہ پورٹ (مٹیابرج ) تجربہ کار سیاسی رہنما محمد مختار کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما محمد مختار ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری مٹیا برج میں ان کی زبردست پکڑ ہے۔ مغربی بنگال کا سب سے بڑا مسلمانوں کی آبادی والا علاقہ ہے۔
مٹیابرج کے مشہور سماجی کارکن اور کانگریس رہنما مختار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ پورٹ علاقے میں گزشتہ دس برسوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے مٹیابرج کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے نہ صرف مٹیابرج بلکہ مغربی بنگال کے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما محمد مختار کا کہنا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس ایک قومی پارٹی ہے۔ اسے ختم کرنے کی سازش کرنے والے مٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس مجھے جو ذمہ داری سونپے گی اسے ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ حساس اضلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
ممتا بنرجی ہی وزیراعظم مودی کو کرارا جواب دے سکتی ہیں: عبدالخالق ملا
جنوبی 24 پرگنہ کے مٹیا برج (کلکتہ پورٹ) سے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم، ترنمول کانگریس کے رہنما عبدالخالق ملا اور کانگریس کے رہنما محمد مختار مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔