ETV Bharat / state

'مودی حکومت ویکسین پر کٹ منی لے رہی ہے' - مغربی بنگال کی خبریں

ترنمول کانگریس کے نائب صدر ایم پی ابھیشیک بنرجی نے کورونا کے ویکسین کی مختلف قیمتوں پر مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک ملک ایک پارٹی ایک جی ایس ٹی جیسے نعرے لگاتی ہے۔بی جے پی کو چاہیے کہ وہ ایک ملک ایک ویکسین اور ایک قیمت پر بھی عمل کرے۔

مودی حکومت ویکسین کے لئے کٹ منی لے رہی ہے

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 7:47 AM IST

کورونا ویکسین کی مختلف قیمتوں پر ابتدا سے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتی رہی ہیں۔سیرم کمپنی کے ویکسین کی قیمت میں کمی کرنے کے باوجود ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی قیمتوں میں کافی فرق ہونے پر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ایک ملک ایک ایک قیمت ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا مودی حکومت ویکسین کے نام پر کٹ منی لے رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے نائب صدر ایم پی ابھیشیک بنرجی نے کورونا کے ویکسین کی مختلف قیمتوں پر مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک ملک ایک پارٹی ایک جی ایس ٹی جیسے نعرے لگاتی ہے۔بی جے پی کو چاہیے کہ وہ ایک ملک ایک ویکسین اور ایک قیمت پر بھی عمل کرے۔

اس،سلسلے میں آج ابھیشیک بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا سےتحفط فراہم کرنے والی ویکسین کی مختلف قیمتوں کی وجہ سے مختلف جانب سے نکتہ چینی کے بعد مرکزی حکومت نے ویکسین کی قیمت میں سو روپئے کی کمی کی ہے۔ اسے 400 سے 300 کردیا ہے۔جبکہ مرکزی حکومت کو اب بھی ویکسین 150 روپئے میں مل رہی ہے اور ریاستوں کو دو گنا قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اس طرح کی تفریق نا انصافی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ مودی جی ریاستی حکومتوں کو لوٹ رہے ہیں اور ویکسین کے لئے کٹ منی لے رہے ہیں جبکہ یہ ویکسین ملک کے لوگوں کی جان بچانے کے لئے ہے۔کیا وزیر اعظم یہ نا انصافی اس لئے کر رہے ہیں کہ ملک کے 63 فیصد لوگوں نے ان کے خلاف ووٹ کیا تھا۔'ہم ایک ملک ایک ویکسین ایک قیمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.