نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے میں 44 سیٹوں کے لئے ہورہے انتخابات میں عوام سے ریکارڈ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
مودی نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ 'جیسا کہ مغربی بنگال انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، میں آج لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں بالخصوص نوجوانوں اور خواتین سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔'
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آج سخت سکیورٹی کے درمیان چوتھے مرحلے کے انتخابات میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔