ETV Bharat / state

Internet Suspended In West Bengal: مغربی بنگال میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7مارچ سے 16 مارچ تک انٹرنیٹ معطل - مغربی بنگال میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ معطل رہے گا

مغربی بنگال میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7 مارچ سے 16 مارچ تک دن میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ Internet and Broadband معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7مارچ سے 16 مارچ تک انٹرنیٹ معطل

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 9:09 PM IST

مغربی بنگال کی سیکریٹریٹ بلڈنگ Secretariat Building نبنو کے مطابق ریاست میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7 مارچ سے 16 مارچ تک دن میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق یہ فیصلہ عام لوگوں کے حق میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 مارچ صبح گیارہ بجے سے سہ پہر 3:15 بجے تک ریاست کے تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات معطل کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران ضروری خدمات عام فون کال اور ایس ایم ایس شرائط پر بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق شمالی بنگال کے دارجلنگ، جلپائی گوڑی، سلی گوڑی، علی پور دوار، کوچ بہار، شمالی دیناج پور، مالدہ ضلع میں اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی بنگال کے مرشدآباد، بیربھوم، بانکوڑہ اور ندیا ضلع میں انٹرنیٹ ٹرانسمیسن، موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ معطل کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سحت ہے لیکن فیصلہ ریاست اور عام لوگوں کے حق میں ہے، اس سے دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اسے سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Adhir Ranjan Chowdhury Slams Mamata: انتخابات کے زمانے میں مسلمانوں کی ترقی کا خیال آتا ہے، ادھیر رنجن چودھری کا حکومت پر طنز

دوسری طرف سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں 7 مارچ سے مدھیامک امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔ مدھیامک امتحانات بھی صبح گیارہ بجے سے 3:15 بجے تک جاری رہے گا۔ موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ کی معطلی امتحانات کے دوران کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.