ETV Bharat / state

MLA Saokat Molla رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ کا آبزرور بنایا گیا

ترنمول کانگریس نے پنچایت انتخابات کے مدنظر مسلم اکثریت بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے رکن اسمبلی شوکت ملا کو آبزرور بنایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 7:16 PM IST

رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ کا آیزور بنایا گیا

جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آر ہی ہے توں توں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے مسلم اکثریتی ساگر دیگھی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی شکست نے پارٹی کے اعلی رہنماوں کی نیند اڑادی ہے۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس نے پنچایت انتخابات کے مد نظر مسلم اکثریت بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے رکن اسمبلی شوکت ملا کو آبزور بنایاگیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما سبرتو بخشی کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں بھانگوڑ کے سابق رکن اسمبلی عرب الاسلام،قیصر الاسلام اور کینگ مشرق سے رکن اسمبلی شوکت ملا موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد کینگ مشرق سے رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور پارٹی میں اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔انہیں بھانگوڑ کا آبزور بنایا گیا ہے۔ شوکت ملا نے کہاکہ پارٹی اعلیٰ کمان جو ذمہ داری دے گی اسے ایمانداری کے ساتھ ہر ممکن نبھانے کی کوشش کریں گے۔پارٹی میں کوئی انتشار نہیں ہے۔ تمام لوگ مل جل کر کام کریں گے۔ پنچایت انتخابات میں پارٹی کو جیت دلانے کی کوشش کریں گے۔بھانگوڑ کے سابق رکن اسمبلی عرب الاسلام،قیصر الاسلام نے بھی پارٹی میں اختلافات کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Major Setback For TMC: اقلیتی اکثریت حلقے ساگردیگھی میں شکست ترنمول کانگریس کیلئے مایوس کن

واضح رہے کہ مرشدآباد ضلع کے ساگردیگھی اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں ترنمول امیدوار دیباشیس بنرجی کو کانگریس امیدوار بائرن بسواس نے22,980ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس نقصان کے بعد ترنمول نے وجہ جاننے کے لیے پہل کرتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے۔ دریں اثنا ساگردیگھی میں شکست کے بعد جنگی پور ضلع ترنمول کی جانب سے میٹنگ کی گئی ہے۔ ضلعی صدر خلیل الرحمن نے آئندہ ہفتہ کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.