ETV Bharat / state

Abdul Karim Chowdhury ٹی ایم سی رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی اپنے ہی پارٹی رہنماؤں پر تنقید

اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کی لاپرواہی کی وجہ داراویت ہائی اسکول کا واقعہ پیش آیا۔

author img

By

Published : May 13, 2023, 1:49 PM IST

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی اپنی ہی پارٹی کے رہنماوں پر تنقید

اسلام پور: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے داراویت اسکول میں دو طالب علموں کی مبینہ فائرنگ سے ہوئی موت کے معاملے کی این آئی اے جانچ کا حکم دیا ہے۔ این آئی اے کو اس معاملے کی جلد سے جلد جانچ مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسلام پور سے ترنمول کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے پارٹی کے لیڈروں پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این آئی اے کی جانچ میں اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ تاہم ضلع اور ریاستی سطح کے رہنماؤں نے رکن اسمبلی کے اس تبصروں کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

عبدالکریم چودھری نے پہلے ہی خود کو باغی ایم ایل اے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اسلام پور کے رکن اسمبلی مختلف مسائل پر ریاست کی حکمراں پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عبدالکریم چودھری کا خیال ہے کہ داراویت اسکول میں دو طالب علموں کی موت کی این آئی اے کی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ داراویت میں دو طالب علموں کی پراسرار فائرنگ سے موت کی NIA تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اور دوسری پارٹیوں کو کو ہدف تنقید بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:Subramanian Swamy on Mamata: ممتابنرجی کو وزیراعظم ہوناچاہیے، سبرامنیم سوامی

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے دعویٰ کیا کہ قائدین کی جانب سے انٹیلی جنس کی کمی کی وجہ سے دو جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ ایم ایل اے ہوتے تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس واقعہ کے بعد شھبندو ادھیکاری سمیت بڑے لیڈر علاقے میں آئے لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنے بیٹے کو کھونے والی ماں سے نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ شبھندو ادھیکاری نے پارٹی قائدین کے تئیں منفی رویہ پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے واقعات کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.