ETV Bharat / state

MLA Abdul Karim Chodhary عبدالکریم چودھری ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ میں غیر حاضر

شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے رکن اسمبلی اور بزرگ سیاسی رہنما عبدالکریم چودھری نے ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ہونے والی ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔رکن اسمبلی کی غیر حاضری سے بنگال کی سیاست میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔

author img

By

Published : May 2, 2023, 1:58 PM IST

عبدالکریم چودھری ترنمول کانگریس کی تنظیمی میٹنگ میں غیر حاضر

شمالی دیناج پور: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کے درمیان جاری تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے۔رکن اسمبلی ترنمول دوسرے دن بھی کانگریس کی تنظیمی میٹنگ سے غیر حاضر رہے ہیں۔

ترنمول ذرائع کے مطابق عبدالکریم چودھری کا نام بھی میٹنگ کے 25 لوگوں کی فہرست میں شامل تھا۔اس کے باوجود وہ پارٹی کے اجلاس میں نہیں آئے۔عبدالکریم چودھری ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماوں سے ناراض ہیں اور اسی وجہ سے پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی پنچایت انتخابات کے مدنظر ان دنوں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں نوبو جوار نام سے ایک مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد پارٹی اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اسی مہم کے تحت ابھیشیک بنرجی شمالی دیناج پور ضلع کے دورے پر ہیں۔

اتفاق سے عبدالکریم چودھری کی جانب سے آج کے تنظیمی اجلاس سے غیر حاضری کے حوالے سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ لیکن اتوار کے روز، انہوں نے اسلام پور میں میٹنگ میں شامل نہ ہونے کے بارے میں بہت کچھ کہا تھا۔رکن اسمبلی کے مطابق مجھے ابھی تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ میں سینئر ایم ایل اے ہوں۔ مجھے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھیشیک میرے گھر آسکتے ہیں۔ تاہم پارٹی کی جانب سے ابھی تک کچھ بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abdul Karim Choudhary رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی ابھیشیک بنرجی پر تنقید

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی دیناج پور ضلع بار بار سرخیوں میں آیا ہے۔ خاص طور پر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے۔ چوپڑا میں فائرنگ کے واقعے نے حکمران جماعت کی بے چینی میں اضافہ کر دیا۔مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ یہ فائرنگ حکمران جماعت کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ تھا۔الزام ہے کہ رکن اسمبلی عبدالکریم کے حامیوں کو بدف بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.