مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج سے ایک روز قبل بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی جس کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی کا دور شروع ہوگیا۔
آج سہ پہر متھن چکرورتی نے گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد راج بھون کے سامنے انہوں نے بتایا کہ جگدیپ دھنکر سے ملاقات شاندار رہی جبکہ انہوں نے ملاقات کے دوران سیاسی موضوع پر کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسمبلی انتخابات کے نتائج کی بات ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بی جے پی کی کارکردگی تاریخی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ لوگوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔