ETV Bharat / state

مذہبی نعرہ بازی کا غلط استعمال بند ہونا چاہیے: فرہاد حکیم - بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس مسلمانوں کی نہیں ماں ماٹی مانش کی جماعت ہی اس لئے مذہب کی سیاست سے دور رہتی ہے۔

Misuse of religious sloganeering must stop: Farhad Hakeem
مذہبی نعرہ بازی کا غلط استعمال بند ہونا چاہیے: فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 4:05 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندرپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ چند لوگوں نے افواہ پھیلا رکھا ہے کہ ترنمول کانگریس مسلمانوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس مسلمانوں کی نہیں ماں ماٹی مانش کی جماعت ہی اس لئے مذہب کی سیاست سے دور رہتی ہے۔

وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو جگہ دی گئی ہے۔

اس پارٹی میں بنگالی، مسلمان، سکھ، عیسائی سبھی کو یکساں اہمیت و مقام حاصل ہے۔ یہاں تک کے قبائلیوں اور دلتوں کو بھی نمایاں مقام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں اس پارٹی میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نفرت پھیلانے والوں کو پارٹی سے دور رکھا گیا ہے اور بنگال کے لوگوں کو بھی اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم

وزیر نے کہا کہ مذہبی نعرہ بازی کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر بات پر مذہبی نعرہ بازی صحیح نہیں ہے۔ اس سے سماج میں غلط پیغام جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے شری رام کا نعرہ ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے جب پکڑے جاتے ہیں تو نعرہ بازی کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کیا ہے اس سے کیا ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.