ETV Bharat / state

TMC MP Shatrughan Sinha آسنسول میں رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کے لئے تلاش گمشدہ پوسٹر - مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے

مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے کے عوام نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار شتروگھن سنہا کا تلاش گمشدہ کا پوسٹر چسپا کیا ہے۔ حلقہ میں رکن پارلیمان کے گمشدہ پوسٹر لگائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔ TMC MP Shatrughan Sinha

آسنسول میں رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کے لئے تلاش گمشدہ پوسٹر

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 4:36 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے کے لوگ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار شتروگھن سنہا کو تلاش گمشدہ پوسٹر کے ذریعہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ رکن پارلیمان کے گمشدہ پوسٹر لگائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔Missing Poster For TMC MP Shatrughan Sinha In Asansol In Burdwan

آسنسول میں رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کے لئے تلاش گمشدہ پوسٹر

آسنسول پارلیمانی حلقے کے مختلف علاقوں میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شترھ گھن سنہا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹر پائے گئے۔ اس کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما امت گڑائی کا کہنا ہے کہ بہاری بابو یعنی شترو گھن سنہا نے الیکشن سے قبل کہا تھاکہ وہ آسنسول میں ایک مستقل مکان بنوائیں گے اور یہاں رہ کر لوگوں کی خدمت انجام دیں گے لیکن انتخابات کے بعد وہ خود لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ویسے بھی شترو گھن سنہا کے لئے یہ بات مشہور ہے کہ وہ پہلے بھی اپنے پارلیمانی حلقے کو چھوڑ کر ممبئی میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کا ممبئی اصل گھر ہے ۔آسنسول کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے۔ سامنے چھٹھ پوجا ہے ۔مقامی باشندوں کو اپنے رکن پارلیمان کی ضرورت ہے لیکن وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Minister Sudhakar Singh Resigns بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے استعفیٰ دیا

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے کاونسلر سلیم اختر انصاری نے کہاکہ رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کی موجودگی میں آسنسول میں ترقیاتی کام جاری ہے۔چند پاگل لوگ کہتے ہیں وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔اگر وہ لاپتہ ہو جاتے تو لوگوں کی پریشانیاں کیسے دور ہو رہی ہے۔ لوگ اپنے مسائل کا حل کس سے کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان سب باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ چند پاگل لوگ پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔Missing Poster For TMC MP Shatrughan Sinha In Asansol In Burdwan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.