ETV Bharat / state

Missing Boy Rescued After six years چوری ہونے والا بچہ چھ سال بعد برآمد

جنوبی چوبیس پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر پولیس اسٹیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے ہاوڑہ کے سنکریل تھانہ علاقے کے ایک گھر سے اکیلے پڑے ایک بچے کو بچایا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بچایا گیا بچہ چھ سال پہلے چوری کیا گیا تھا۔ Missing Boy Rescued After six years

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 1:39 PM IST

چوری ہونے والا بچہ چھ سال بعد برآمد
چوری ہونے والا بچہ چھ سال بعد برآمد

ڈائمنڈہاربر: مغربی بنگال کے جنوبی چوبیس پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانے کی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے منگل کی رات دیر گئے ہاوڑہ کے سنکریل تھانہ علاقے کے ایک گھر سے اکیلے پڑے ایک بچے کو بچایا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بچایا گیا بچہ چھ سال پہلے چوری کیا گیا تھا۔ Missing Boy Rescued After six years by South 24 PGS Police From Howrah In West Bengal

پولیس ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر 2016 کو اس کی ماں ڈھائی سالہ بچے کو علاج کے لئے ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال لے کر آئی۔ ایک خاتون نے ہسپتال میں بچے کی ماں سیدہ بی بی سے ملاقات کی جو کہ رام نگر تھانے کے شملہ گاؤں کی رہائشی تھیں۔ خاتون نے سیدہ بی بی کو دور کی رشتہ دار بتائی اور بچے کو اپنی بانہوں میں لے لیا۔ پھر نامعلوم خاتون بچے کو لے کر بھاگ گئی۔ اس واقعہ پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔

ڈائمنڈ ہاربر پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت بھی درج کرائی گئی۔ عدالت کے حکم پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سطح پر تفتیش شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے آئی سی انودیوتی مجمدار کی قیادت میں پولیس کی پانچ رکنی ٹیم نے منگل کی رات ہاوڑہ کے سنکریل تھانے کے مانک پور میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ ماری کی۔ پولیس نے ایک بچے کو بھی بازیاب کرالیا۔ قطب الدین لشکر نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو ڈائمنڈ ہاربر کی اے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے آٹھ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ پولس اس شخص سے پوچھ گچھ کرکے گینگ کے باقی افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

چھ سال قبل چوری ہونے والے بچے کے والد ساہد لطیف رحمان نے پولیس کو اپنے چوری ہونے والے بچے کی کمر پر نشان کے بارے میں بتایا۔ پولیس نے جس بچے کو برآمد کیا ہے اس کی پیٹھ پر بھی اسی طرح کے نشان ہیں، اس لئے خیال کیا جا رہا ہے کہ برآمد ہونے والا بچہ وہ ہیہے جو چھ سال پہلے ہسپتال سے چوری ہو گیا تھا۔چوری ہونے والے بچے کا باپ منگل کو ڈائمنڈ ہاربر تھانے آیا لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باعث بچے کےحوالے نہیں کیا جا سکا۔ Missing Boy Rescued After six years by South 24 PGS Police From Howrah In West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.