ضلع بردوان کے آسنسول کے ریل پار میں واقعہ پیش آ یا ہے۔آسنسول کے ریل پار کا رہنے والا محمد رضوان فیری کرنے کی غرض سے دامودر گیا ہوا تھا۔
چند غیر مسلم نوجوانوں نے محمد رضوان کو گھیر لیا اور پھر اس کو جئے شری رام کے نعرے لگانے کو کہا لیکن رضوان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وہ لوگ اس پر ٹوٹ پڑے اور بری طرح سے زدوکوب کیا۔
رضوان کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا اور وہاں سے فرار ہو گیا اس واقعہ کی خبر ملتے ہی قریبی مسلم علاقوں میں افراتفری مچ گئی۔
برن پور اور مصدی محلے کے مسلمانوں نے ہیرا پور تھانہ گھیراؤ کر لیا اور پولیس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور جلد جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
محمد رضوان نے ہیراپور تھانہ میں اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہے اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
نوجوان بردوان مڈیکل کالج میں زیر علاج ہے۔ بہت جلد ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا آس پاس کے علاقے کے مسلمانوں میں اس واقعہ کے خلاف غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔