ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر کے دیور کو گولی مار دی گئی - کاونسلر چمپا رانی داس کے دیور کو گولی مار

ریاست مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ ضلع کے نارتھ بیرکپور میونسپلٹی کے دو نمبر وارڈ کی کاونسلر چمپا رانی داس کے دیور کو گولی مار دی گئی۔

ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر کے دیور کو گولی مار دی گئی

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 8:33 PM IST

شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ چند دنوں تک پرسکون رہنے کے بعد ایک بار پھر خانی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔نارتھ بیرکپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 2 سے ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر چمپا رانی داس کے دیور نیپال داس کو کچھ شرپسندوں نے گولی مار دی۔

شرپسندوں کی فائرنگ میں کاؤنسلر کے دیور سمیت تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے. اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت پھیل گئی.

نوا پاڑہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کی ٹیم نے علاقے میں شرپسندوں کے خلاف تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے نارتھ بیرکپور میونسپلِٹی کی کاؤنسلر چمپا رانی داس کے دیور نیپال داس کو گولی مار دی .

ہولیس نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین لوگ سوار تھے۔ انہوں نے پاس سے گزرنے والی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

کاؤنسلر کے دیور کے سر میں گولی لگی، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور دیگر ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے زخمی رہنما کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی یے۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کو بیرکپور کے بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں نے فائرنگ کے معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.