ETV Bharat / state

اقلیتی طبقے کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا: شمیم اختر

پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے جنرل سیکرٹری شمیم احمد نے ممتا بنرجی کی حکومت پر اقلیتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 5:24 PM IST

congress minority general secretary shameem akhtar
شمیم اختر

مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے جنرل سیکرٹری شمیم احمد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی طبقے کو لے کر تفصیلی بات چیت کی۔

دیکھیں ویڈیو

کانگریس کے رہنما شمیم احمد نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اقلیتی طبقے کے لئے ایسا کیا کیا ہے جس کی تعریف کی جائے۔ اقلیتوں کے مسائل ختم ہونے کے بجائے اور الجھ گئے ہیں۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اقلیتی طبقے کی ترقی کے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ 2011 سے 2020 کے درمیان اقلیتی طبقے کی ترقی کے لیے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا ہے۔

امیدیں تو بہت تھیں لیکن وہ اس میں کھرے اترنے میں ناکام رہی ہیں۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے اقلیتی طبقے کو روزگار، تعلیم چاہئے، جو ممتا بنرجی کی حکومت دینے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کی بات ہے تو اس سے فائدہ ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:

کانگریس کو اسمبلی انتخابات میں اپنا وجود بچانا مشکل ہوگا: جاوید احمد خان

مغربی بنگال پردیش کانگریس اقلیتی شعبے کے رہنما کا کہنا ہے کہ عباس صدیقی کے بھی اپنے ووٹ ہیں اس کی بدولت ہی اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے دعویٰ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.