ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کے رہتے اقلیتوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا' - بنگال میں بی جے پی کامیاب نہیں ہوسکتی

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کے مطابق بی جے پی لاکھ کوشش کر لے وہ اقتدار میں آنے والی نہیں ہے اور بنگال کے عوام ہی بی جے پی کو روک کر دکھائیں گے'۔

'ممتا بنرجی کے رہتے اقلیتوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا'

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:08 AM IST

مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ریاست میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوش اور پر امن طریقے سے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ اقتدار میں آنے کے لئے ریاست کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی کے رہتے ہوئے اقلیتی طبقے کو کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس کی ہمت کرے گا تو عوام انہیں اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے ممتابنرجی کو حکومت چلانے کی ذمہ داری دی ہے۔' 2021 میں بھی یہ ذمہ داری ہمارے پاس ہی رہنے والی ہے۔ ریاستی وزیر کے مطابق بی جے پی لاکھ کوشش کرلے وہ اقتدار میں آنے والی نہیں ہے اور بنگال کے عوام ہی بی جے پی کو روک کر دکھائیں گے'۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والی بی جے پی کے پاس ایک بھی رہنما نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت کے لئے بیرون ریاستوں سے کارکنوں کو بنگال بھیجا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بنگال کے لوگوں کو بی جے پی کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں: ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.