ETV Bharat / state

وزیر شبینہ یاسمین کا مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کا دورہ - وزیر شبینہ یاسمین نے ہسپتال کے سپرٹینڈ سے ملاقات

مغربی بنگال کی وزیر شبینہ یاسمین نے مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر شبینہ یاسمین نے ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے بھی خطاب کیا۔

وزیر شبینہ یاسمین
وزیر شبینہ یاسمین
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 1:39 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال(کورونا وائرس ) کو دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کا اہم رول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقامی باشندے بلکہ آس پاس کے اضلاع مرشدآباد، شمالی دیناج پور اور جنوبی دیناج پور کے لوگ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں علاج کے لئے آتے ہیں، اس ہسپتال میں بروقت چار اضلاع کے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے دوران میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی موجودہ سہولیات تشفی بخش ہے، اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو۔

وزیر شبینہ یاسمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ادارے کو چلانے کے لئے تھوڑی بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے حالات کو مزید بہتر بنانا ہی اہم بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کو ریاست کے بہترین اداروں میں سے 'ایک نمبر' بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.