ETV Bharat / state

Firhad Hakim On ED: وزرا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ، وزیر فرہاد حکیم - ریاستی وزیر فرہاد حکیم

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ Firhad Hakim On ED

وزراء کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ، وزیر فرہاد حکیم

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 7:10 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں گذشتہ روز 21 جولائی کو ہوئے شہید دیوس کے ایک دن بعد ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مغربی بنگال کے تیرہ مقامات پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مارا رہا ہے۔

اس دوران ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی اور وزیر پریش ادھیکاری سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی۔ اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے وزراء اور رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار کارروائی پر سخت تنقید کی۔ Firhad Hakim On ED

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر سوال اٹھنا لازمی ہے، گذشتہ ایک سال سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے لیکن اب تک کسی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ کسی کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ تمام چیزیں حد سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو لوک سبھا 2024 انتخابات میں اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

MD Salim On Partha Chatterjee: کروڑوں روپے کی برآمدگی ہی بدعنوانی کا ثبوت، محمد سلیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.