ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں منی لاک ڈاؤن نافذ

بنگال میں کورونا وائرس کے پیش نظر منی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے لیکن کہیں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تو اس کی سرعام خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

author img

By

Published : May 2, 2021, 9:12 AM IST

مغربی بنگال میں منی لاک ڈاؤن نافذ
مغربی بنگال میں منی لاک ڈاؤن نافذ

مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 865 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس وبا سے 89 لوگوں کی اموات بھی ہوئی ہے۔

ویڈیو

اس کے پیش نظر بنگال کے تمام ریاستوں میں منی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، حالانکہ دیگر علاقوں میں منی لاک ڈاؤن کے باوجود بھی بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔ ریاستی حکومت نے منی لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے. اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

محکمہ صحت نے کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لاپرواہی برتنے والا شخص اس کی زد میں آئے گا اس کے ساتھ ساتھ اس کے قریب رہنے والے تمام لوگ اس بیماری کی زد میں آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے. اس بیماری سے گیارہ ہزار لوگوں کی اب تک موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.