مغربی بنگال میں کارپوریشن اور میونسپلٹی کے انتخابات West Bengal municipal elections کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان اتنی ہی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔
مالدہ میونسپلٹی کی جانب سے سالانہ ڈائری کا اجرا کیا گیا۔ میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ڈائری کے کور پیج سے مالدہ رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور MAUSAM BENAZIR NOOR کا نام غائب ہے جس پر موسم بے نظیر نور نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سالانہ ڈائری کے معاملے سے پوری طرح لاعلم رکھا گیا اور اس بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سالانہ ڈائری کو منظر عام پر لانے سے قبل ان سے رابطہ کیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی ہیں کہ یہ سب کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا۔ ریاستی سطح کی رہنما کو اس طرح نظرانداز کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:مالدہ: موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ
دوسری طرف مالدہ میونسپل انتظامیہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی بھول ہے۔ اسے درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس پر کسی کو اعتراض ہو سکتا ہے لیکن ہنگامہ برپا نہیں کیا جا سکتا ہے۔