شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمٰن نے مقامی تھانے کی پولیس پر منشیات فروشوں کی مدد کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمٰن نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران آم ڈانگہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منشیات کے دھندے میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔اس کا علاقے پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات کے دھندے میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونا کوئی عام بات نہیں ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔پولیس انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سے اس سلسلے میں کئی بار شکایت کی جا چکی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
عدم توجہی کی وجہ سے ہی علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ آم ڈانگہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمٰن نے کہا کہ پولیس کی خاموشی کا کیا مطلب ہے۔ کہیں نہ کہیں منشیات فروشوں کو مدد مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب مقامی باشندوں نے منشیات فروشوں کے مبینہ دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی تھی۔