ETV Bharat / state

میرٹھ: بی جے پی رہنما کا دعویٰ، آئندہ بھی بی جے پی ہوگی کامیاب

ریاست اتر پردیش میں یوگی حکومت کے ساڑھے چار برس مکمل ہونے پر آج میرٹھ میں بھی بی جے پی اراکین اسمبلی و سینیئر لیڈران نے ضلع میں کیے گئے ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کی۔

meerut-mla,s-press-briefing-on-his-tenure
بی جے پی رہنما کا دعویٰ، آئندہ بھی بی جے پی کامیاب ہوگی
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:58 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی سے اراکین اسمبلی نے آج میرٹھ میں کے مختلف مقامات پر میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے یوگی سرکار کے ساڑھے چار برس مکمل ہونے پر ضلع میں کرایے گیے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر لکشمی کانت واجپئ نے کہاکہ سنہ 2022 اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی ایک بار پھر اپنے کاموں کی بنیاد پر عوام کے بیچ جاکر اس سے آشرواد حاصل کرے گی۔ کسانوں کے مسائل پر انہوں نے کہاکہ زرعی قوانین کے نام پر چلی آرہی کسان تحریک اب کمزور پڑنے لگی ہے۔ جو کسان اس میں شامل ہیں وہ اصلی کسان نہیں ہیں اس لیے کسانوں کا مسئلہ کوئی خاص نہیں۔

صوبے میں ساڑھے چار برس مکمل کر چکی بی جے پی حکومت کو اب اپنے کاموں کو عوام کے بیچ لے جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ جس طرح سے عوام مہنگائی سے پریشان ہے اس کے زخموں کو کم کرنے کے لیے حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے تاکہ 2022 میں پھر سے صوبے پر قابض ہوا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.