مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول پارلیمانی حلقے میں لوک سبھا ضمنی انتخابات کے دوران حسب روایت مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔ اپوزیشن جماعتوں بی جے پی اور سی پی آئی ایم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا۔ اسی درمیان بردوان ضلع کے آسنسول پارلیمانی حلقے میں پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو لوک سبھا ضمنی انتخابات کی رپورٹنگ سے روک دیا جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ Media to Stop Coverage Asansol Lok Sabha Bypoll
آسنسول کے بارابونی علاقے میں مختلف اخبارات اور الیکٹرونکس میڈیا کے نمائندے بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جا رہے تھے تبھی پولیس نے انہیں روک دیا۔ پولیس نے اخبارات اور الیکٹرونکس میڈیا کے نمائندے کے قافلے کو یہ کہہ کر روک دیا کہ ضلع انتخابی انتظامیہ اور ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔ پولیس اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیان تقریباً 42 منٹ تک ضمنی انتخابات کی رپورٹنگ کے لیے حجت تکرار کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈیا نمائندوں کا کہا ہے کہ پولیس کے پاس میڈیا کو رپورٹنگ سے روکنے کی کوئی ہدایت آئی ہے تو اسے سب کے سامنے پیش کرے۔'
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک بھی جائے وقوع پر پہنچ پہنچے۔ میڈیا والوں نے انہیں بھی گھیرے میں لے لیا۔ تقریباً 45 منٹوں کے بعد پولیس انتظامیہ نے میڈیا والوں کو ضمنی انتخابات کی رپورٹنگ کی اجازت دی۔
دوسری طرف بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر میڈیا والوں کو لوک سبھا ضمنی انتخابات کی رپورٹنگ سے روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا والے آزاد ہیں وہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کے ساتھ رپورٹنگ کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ممتابنرجی کو پتہ ہے کہ صاف شفاف انتخابات ہوئے تو ان کی شکست یقینی ہے، اسی لیے وہ مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں۔'
مزید پڑھیں: