بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین کلب محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے سخت ٹریننگ کے ذریعہ تال میل پیدا کرکے نہ صرف حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے بلکہ برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کے خطاب پر قبضے کی دعویداری پیش کررہی ہے۔
کلکتہ فٹبال لیگ: دو ستمبر کے میچ کے لیے محمڈن اسپورٹنگ ٹیم تیار کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں شرکت کرنے والی شہرۂ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلانے کے لیے کڑی محنت اور ٹیم میں تال میل بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
کلکتہ فٹبال لیگ: دو ستمبر کے میچ کے لیے محمڈن اسپورٹنگ ٹیم تیار روسی کوچ اینڈریو چینسکیوا کی نگرانی میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑی سالٹ لیک اسٹیڈیم کے کمپلیکس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
کلکتہ فٹبال لیگ: دو ستمبر کے میچ کے لیے محمڈن اسپورٹنگ ٹیم تیار روسی کوچ اینڈریو چینسیکوا کی بھی یہ کوشش ہوگی کہ محمڈن اسپورٹنگ کو خطاب جتاکر وہ بھارت میں اپنے پہلے فٹبال کوچنگ معاہدے کو درست ثابت کریں۔ ان کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ اپنے پہلے میچ میں ساؤدرن سمیتی کے خلاف بڑی جیت درج کرکے دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاچکی ہے۔
کلکتہ فٹبال لیگ: دو ستمبر کے میچ کے لیے محمڈن اسپورٹنگ ٹیم تیار غیر ملکی کوچ کی تربیت یافتہ ٹیم غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت اس مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کا خطاب اپنے نام کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کا اگلا میچ دو ستمبر کو ریلوے ایف سی کے ساتھ ہوگا، یہ اس کا دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے ساؤدرن سمیتی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دی تھی۔