کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ گزشتہ روز تاریخی روزنامہ آزاد ہند کے مدیر اعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے سابق رکن پارلیمان احمد سعید ملیح آبادی کی موت کی اطلاع پر بے حد مایوسی ہوئی۔Md Salim Condolence Veteran Journalist And Former Rajya Sabha MP Ahmad Saeed Malihabadi
انہوں نے کہا کہ احمد سعید ملیح آبادی ایک عظیم صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب سیاسی رہنما بھی تھے۔اردو زبان پر ان غیرمعمولی گرفت کی وجہ سے ہی انہیں عظیم صحافی کہا جاتا ہے۔ان کی تحریر سبق تھیا
ان کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی یاد ہے جب اپنی زبان کو درست کرنے کے لئے احمد سعید ملیح آبادی کے اداریہ پڑھنے کو کہا جاتا تھا۔ مسلم بچے،نوجوان ان کے اداریہ پڑھ کر اپنی اردو سنوارنے کی کوشش کرتے تھے۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ آج کے دور میں احمد سعید ملیح آبادی جیسی شخصیت بہت کم ملتی ہے جس کی تحریر کی بدولت دوسروں کو اپنی اپنی زبان بہتر بنانے میں مدد ملتی۔
یہ بھی پڑھیں:India's Exports Decline ستمبرمیں برآمدات میں 3.52 فیصد کمی
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کے سیاسی کیریئر کا سوال ہے تو وہ ایک عام سیاسی رہنماؤں کی طرح ہی تھے لیکن ان کی سوچ انہیں دوسروں سے الگ بناتی تھی۔وہ کم بولتے تھے لیکن کام زیادہ کرتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تاریخی روزنامہ آزاد ہند کے مدیر اعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے سابق رکن پارلیمان احمد سعید ملیح آبادی کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 97 برس تھی۔ سی پی آئی ایم سمیت دوسری سیاسی جماعتوں نے ان کی موت پر تعزیت پیش کی۔Md Salim Condolence Veteran Journalist And Former Rajya Sabha MP Ahmad Saeed Malihabadi