کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن ان دنوں شدید طور پر مالی بحران سے دوچار ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے ادارے کو مالی بحران سے نجات دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور مقصد کے تحت کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا اسے تنخواہ نہیں دی جائے گی کہ پالیسی کو نافذ کیا جائے گا اور یہ پالیسی سب کے لیے یکسا ہوگا۔' Kolkata Municipal Corporation is facing financial crisis
میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے زیادہ محکموں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے افسران کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جس محکمہ میں ملازمین ضرورت سے زیادہ ہیں وہاں افسران کو دوسری جگہ تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سامنے اس چیلنجز کا سامنا ہے۔ کے ایم سی کے ملازمین کو واضح کر دیا گیا ہے بیٹھ کر کسی کو تنخواہ نہیں ملے گی۔'
یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے میونسپل سروس کمیشن کے ذریعہ تقرری کا فیصلہ
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'جو کام کرے گا اسے تنخواہ ملے گی اور جو نہیں کرے گا اسے تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ یہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی پالیسی ہے جو تمام ملازمین اور اعلیٰ افسران پر نافذ ہوگا۔ بائیں محاذ کے دور میں جو کچھ غلط ہوا اسے ترنمول کانگریس کے دور میں دوہرائی نہیں جائے گی۔'