مغربی بنگال میں ان دنوں ڈینگوکیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہواہے۔دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع اس وقت ڈینگو کی زد میں آچکے ہیں۔ہوڑہ ضلع میں ڈینگو سے اب تک تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔Mayor Firhad Hakim Called Emergency Meeting Regarding Denugue Outbreak
مغربی بنگال حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگو کے بڑتھے ہوئے کیسز پرقابو پایانہیں جاسکاہے۔روزانہ ڈینگوکے کیسزمیں اضافہ ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
دوسری طرف کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فریاد حکم نے بالی میونسپلٹی کے چئیرمین سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران بالی اور اس کے اطراف میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز پرقابو پانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ ریاستی وزیراور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہاکہ وہ ہوڑہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہواہے۔اس پرقابو پانے کی پرہرممکن کوشش کی جارہی ہے، آنے والے دنوں میں کامیاب ملے گی۔ مئیرفرہادحکیم نے کہاکہ کوروناوائرس کوجب جڑسے ختم کیاجاسکتا ہے توڈینگوکیوں نہیں۔لوگوں کوبیدار ہونے کی ضرورت ہے۔لوگوں کی بیداری کی مدد سے ڈینگو کوبھی جڑ سے ختم کیاجاسکتاہے۔لیکن عام لوگوں کواضافی ذمہ داری اٹھانے کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ED On Partha Chatterjee پارتھو چٹرجی نے مزدوروں کو ڈائریکٹر بنا کر کئی بوگس کمپنیوں میں سرمایہ کار ی کی ہے
انہوں نے کہاکہ میونسپل اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے گوداموں،کارخانوں اور فیکٹروں میں بڑے پیمانے پر اسپرے کا فیصلہ لیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تھانوں کوبندگوداموں کے تالے توڑ کروہاں اسپرے کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں سڑکوں کے کنارے ٹائروغیررکھنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے
مئیرفرہاد حکیم نے کہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن اپنی طرف سے ڈینگو پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہاہے۔سنگاپور جیساترقی یافتہ ملک میں ایک مہینے میں 15 ہزار سے زائد ڈینگو کے کیسزز کی تصدیق ہوئی ہے ۔کولکاتا میں ساڑھے تین ہزارکیسزسے کم ہی کیسز پائے گئے ہیں۔