ETV Bharat / state

Mayor Firhad Hakim ہمت ہے تو اترپردیش میں جاکر ڈینگو کو لے کر سوال کرکے دکھائیے

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:45 PM IST

ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے ڈینگو کے سوال پر کہا کہ اترپردیش میں بھی ڈینگو کے کیسز میں تشیوشناک اضافہ ہوا ہے لیکن وہاں کی بی جے پی حکومت اور وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سے ڈینگو سے متعلق سوال کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔ اتر پردیش میں سوال کرنے والوں کی کھال اتار دی جاتی ہے۔ Mayor Firhad Hakim

اترپردیش میں جاکر احتجاج کیئیے مار کر کھال اتار لیا جائے گا

کولکاتا: مغربی بنگال میں ان دنوں ڈینگو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پرقابو پایا نہیں جا سکا ہے۔Mayor Firhad Hakim Attacks BJP For Rally On Dengue Situation In Kolkata

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم سے اس ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بھڑک اٹھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں کی موجودہ صورتحال بہت بہتر نہیں ہے۔

میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ انہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ہے کہ بار بار ڈینگو کو لے کر سوال کیوں کیا جاتا ہے۔ کیا صرف مغربی بنگال میں ہی ڈینگو کے کیسز ہیں۔ مغربی بنگال میں ہی لوگوں کی ڈینگو سے موت ہو رہی ہے۔ اس کو لے کر ہنگامہ کیوں کیا جارہا ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں خاص طور پر بی جے پی ڈینگو کے کیسز کے خلاف سڑکوں پر اتر رہی ہے۔ ڈینگو کو لے کر اتنی فکر مند ہے تو آپ اتر پردیش چلے جائیں پتہ چل جائے گا کہ وہاں کی صورتحال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Children's Day یوم اطفال پنڈت نہرو کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال سیکولرزم کی علمبردار ہے۔ جمہوریت یہاں سے زیادہ مضبوط ہے اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں جب چاہتی تب احتجاج کرتی ہیں اور دھرنے پر بیٹھ جاتی ہیں۔لیکن اتر پردیش میں ایسا بالکل ہی نہیں ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ہمت ہے تو اتر پردیشن کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سے ڈینگو کے کیسز کے بارے میں سوال کرکے دکھائیے ۔ ان کے گھر کے سامنے احتجاج کیجئے۔ وہاں مار کر کھال اتار لی جائے گی۔ سچائی یہ ہے کہ اترپردیش میں ڈینگو سے صورتحال بہت خراب ہے۔ Mayor Firhad Hakim Attacks BJP For Rally On Dengue Situation In Kolkata

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.